کیا ٹیڈی دل کھانا حلال ہے ؟

Is it permissible to eat Locust?
  
کیا ٹڈی دل کھانا حلال ہے ؟





کیا ٹڈی دل کھانا حلال ہے ؟

جی ہاں ٹیڈی دل کھانا بلکل جائز ہے 
اسکا سر اور پر کاٹ کر پکا کر کھا سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہی ہے 
مزے کی بات یہ ہے کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ اس میں پروٹین بھی بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے 

ٹڈی کا قرآن مجید میں ذکر:

قرآن پاک میں اس کا دو جگہ ذکر ہوا ہے۔ 

پہلی جگہ اسے لشکروں میں سے ایک لشکر قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے قوم فرعون پر عذاب بنا کر بھیجا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔فأرسلنا عليهم الطوفان والجراد والقُمل والضفادعَ والدم آيات 
مفصلات فاستكبرُوا وكانوا قوماً مجرمين۔
(سورة الأعراف:133)

جب فرعون کا کفر و تکبر اور ظلم و ستم پھر بڑھنے لگا تو اللّٰه تعالیٰ نے اپنے قہر و عذاب کو ٹڈیوں کی شکل میں بھیج دیا کہ چاروں طرف سے ٹڈیوں کے جھنڈ کے جھنڈ آگئے جو ان کی کھیتیوں اور باغوں کو یہاں تک کہ ان کے مکانوں کی لکڑیاں تک کو کھا گئیں اور انکے گھر ان سے بھر گئے، ان کا سانس لینا مشکل ہو گیا مگر بنی اسرائیل کے مومنین کے کھیت اور باغ اور مکانات ان ٹڈیوں کی یلغار سے بالکل محفوظ رہے۔ یہ دیکھ کر قوم فرعون کو بڑی عبرت حاصل ہوئی۔

دوسری جگہ اس کا ذکر یوم حشر کے احوال کے ضمن میں آیا ہے۔ 

جس دن لوگ قبروں سے نکلیں گے تو وہ بڑے خوفزدہ ہوں گے اور ہر طرف بکھری ہوئی ٹڈیوں کی طرح ہوں گے۔ 
قیامت کی حالت کو اللہ تعالی نے جرادٌ سے تشبیہ دی ہے 

۔( خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ