what are the qualities of a good teacher?
Learn the secrets that will make you the best teacher.If you are a teacher,then you must read this post
Qualities of good teacher |
Teachers value in Islamic viewاستاد کا مقام ۔اسالمی نقطہ نظر
ایک بزرگ سے پوچھا گیا، استاد کی قدرومنزلت
اور اسکا مرتبہ باپ سے زیادہ کیوں ہے؟
بزرگ نے جواب دیا، باپ فنا پزیرزندگی گزارنا
سکھاتا ہے جبکہ ایک استاد جاویداں زندگی جینا
سکھاتا ہے۔۔
The teacher is the source of knowledgeاستادعلم کا سرچشمہ ہوتا ہے
اس لیے اسالم نے معاشرے میں استاد کو بہت حیثیت دی ہے اور اس کی بے حد عزت
واحترام کی تاکید کی ہے۔
حضور صلى الله عليه وسلم نے استاد کو حقیقی باپ سے بھی زیادہ مرتبہ دیا ہے آپ صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے
دنیا میں تمہارے تین باپ ہیں ایک وہ جو تمہاری پیدائش کا باعث ہوا
دوسرا وہ جس نے اپنی بیٹی کی شادی تمہارے ساتھ کردی اور تیسرا
وہ جس سے تم نے علم حاصل کیا اور ان میں بہترین باپ تمہارا
استاد ہے۔
صحابہ کرام رضی ہللا عنھم آپس میں جس سے کچھ سیکھتے اسے استاد کا درجہ
دیتے اور اس کا ادب و احترام کرتے تھے۔
حضرت علی رضی ہللا عنہ کا ارشاد ہے کہ جس سے میں نے ایک حرف
بھی سیکھا ہے میں اس کا غالم ہوں اسے اختیار ہے خواہ وہ مجھے
فروخت کردے یا آزاد کردے اور چاہے تو غالم بناکر رکھے۔
امیر المومنین حضرت فاروق سے پوچھا گیا کہ
اتنی بڑی اسالمی مملکت کے خلیفہ ہونے کے باوجود
ان کے دل میں کوئی حسرت ہے،
آؓ پ نے فرمایا کہ
۔
‘‘کاش میں ایک معلم ہوتا’
Honor And Loveعزت اور محبت
اساتذہ کو طلباء سے جو عزت اور محبت ملے گی
اس کا مقابلہ دنیا کی کوئی چیز نہیں کرسکتی۔
یہ زبردستی حاصل نہیں ہوتی بلکہ پیدا ہوتی ہے۔
وہ اپنی ضمیر کی آواز پر آپ کا احترام کریں۔
کسی اور پروفیشن کے ذریعہ یہ تعلق پیدا نہیں کیا
جاسکتا۔
Personal Qualitiesشخصی خوبیاں
Good Teacher Thinkingاچھےاستاد کی سوچ
کوئی مہتمم تعلیمات ایک مدرسہ کے معائنہ کیلئے تشریف لے گئے۔ بچے ہیں کہ
شور وشغب اور کھیل کود میں مصروف ہیں۔ استاد ہیں کہ بیٹھے تماشہ دیکھ
رہے ہیں۔ مہتمم صاحب کو غصہ آنا ضروری تھا کہ مولوی صاحب؛
میں چاہتا ہوں کہ مدرسہ میں Silence - Drop - Pin ہو۔
استاد نے جواب دیا کہ ایسی خاموشی آپ کو قبرستان میں مل سکتی
بچوں کا اور زندگی کا مدرسہ ہے۔
A Source of compassion and Love
ہمدردی اور محبت کا سرچشمہ
اس کی ذات ہمدردی اور محبت کا جیتا جاگتا سرچشمہ ہوتی ہے۔
مشہور زمانہ ماہر تعلیم پستالوزی
کے متعلق مشہور ہے کہ ‘‘جب وہ کالس روم میں داخل ہوتا تو
چھوٹے بچوں کو پہلے سالم کرتا۔ کسی نے وجہ پوچھی،
جواب دیا، مجھے معلوم نہیں
کہ ان بچوں میں کون
بڑا فلسفی، کون بڑا آدمی یا
معلم انسانیت بیٹھا ہوا ہے۔
میں شاید اس وقت ان کی
تعظیم کیلئے زندہ نہ رہوں گا’’۔
Sincere Friendدرد مند مخلص ساتھی
اچھا استاد اپنے طالب علموں کا درد مند مخلص ساتھی ہوتا ہے اورا
ن کے دکھ سکھ میں شریک ہوکر طلباء کا دل جیت سکتا ہے۔ جو استاد
آپ کی ہر طرح سے بہتری کرنا چاہے وہ آپ کا ساتھی استاد ہے۔
Teacher In Teaching پڑھانے میں بھی استاد
اچھا استاد پڑھانے میں بھی استاد ہوتا ہے۔ وہ اپنے مضمون میں نہ
صرف کمال پیدا کرتا ہے بلکہ مختلف طریقہ ہائے تعلیم سے وہ اچھی
طرح واقف رہتا ہے،
وہ اچھے استاد سے
بہت کچھ سیکھتا ہے
اورپڑھانے میں بھی
اپنی انفرادیت قائم
رکھتا ہے۔
Teaching is Art پڑھانا بھی ایک فن
ماہرین تعلیم جانتے ہیں کہ پڑھانا بھی ایک فن ہے بلکہ
ہر اچھا سبق آرٹ کا نمونہ ہوتا ہے۔
پڑھانا یہ نہیں کہ
‘‘کوئی شخص ایک
بکٹ پانی دوسری
بکٹ میں انڈیل دے
ہمایوں کبیر...
Good Teacher never get Disappointed شفیق استاد مایوس نہیں ہوتے
‘‘جب سب لوگ کسی بچہ کی تعلیم و تربیت سے مایوس ہوجاتے
ہیں تو پھر بھی دنیا میں دو آدمی ایسے ہیں جواس بچہ سے
مایوس نہیں ہوتے،ایک اس کی ماں اوردوسرا شفیق استاد’’۔
ڈاکٹر ذاکر حسین
What Teacher Gives to the Studentاستاد طلباء کو کیا دیتا ہے
آخر استاد طلباء کو کیا دیتا ہے، وہ سب اسباق جو اس نے پڑھائے ہیں وہ تو سب
ِ چند دن کے اندر اندر امتحان کے ساتھ ہی دل و دماغ سے غبار
کی طرح اڑجاتے ہیں، صرف چند باتیں اور یادیں رہ جاتی ہیں۔ اچھا استاد طلبہ میں غیر
محسوس طریقہ سے رواداری، دوسروں
کے ساتھ رہنے بسنے، اچھے شہری
بننے اور چند بنیادی اقدار سے
واقف کرا دیتا ہے، جیسے حسن و
خوبی کی پرکھ، سچائی کی تالش کا
جذبہ اور نیکی پر عمل کرنے کی
طرف مائل کر دیتا ہے۔ یہی وہ سب
اجزاء ہیں جو شخصیت کا حصہ بن
جائیں تو ہم کلچر کہتے ہیں۔
A good teacher gives awareness along with educationاچھا استاد تعلیم کے ساتھ شعور بھی دیتا ہے
ہم علم کو تعلیم نہیں شعور کہہ سکتے ہیں کیونکہ بہت سارے تعلیم یافتہ ایسے ہیں جنکو
معاشرے میں پڑھے لکھے جاہل کہا جاتا ہیں، ایسے تعلیم یافتہ جاہل ہی رشوت ، سفارش ،
قتل و غارت، چور، ڈاکیتیوں میں ملوث ہوتے ہیں، ایسے پڑھے لکھے ہی معاشرے کا ناسور
ہیں۔پڑھے لکھے جاہل ہی ماں باپ کے گستاخ ہوتے ہیں، اکثر و پیشتر ایسے لوگ ہی وہ
گھٹیا کام کرتے ہیں جس سے چنگیز خان اور الہکوں خان کی روح بھی کانپ جاتی ہیں۔
جبکہ ان کے مدِ مقابل کچھ رسمی تعلیم سے عاری ہونے کے باوجود اخالقی طور پر باشعور
ہوتے ہیں،گھر گلی محلے اور قومی سطح پر بھی ان کی خداداد صالحیتوں کا اعتراف ہوتا
ہیں ، ایسے لوگ حقیقتاً علم والے ہوتے ہیں۔ تعلیم وہ ہی ہے جس میں مثبت تربیت کا عنصر
ہو ورنہ تعلیم شیطانی عناصر کا آلہ کار بنا دیتی ہے، اچھی تربیت کے لئے الزمی ہےاچھی
.....درس گاہ، اچھا نصاب اور سب سے بڑھ کر اچھا استاد.
The Dedicated teacher is busy in his professionخاموش اپنے پیشہ میں مصروف رہتا ہے۔
بچوں میں اپنے ٹیچر کو جانچنے اور پرکھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ وہ ٹیچر
کی ذات میں وہ سب کچھ دیکھ لیتے ہیں، جو شاید ٹیچر بھی اپنے متعلق نہ جانتا
ہو۔ ان کے نزدیک جو اچھا ہے وہی اچھا استاد ہے، طلبہ اس کی عظمت سے
واقف نہیں لیکن اس کی عزت و محبت ان کے دل میں گھر کر جاتی ہے۔
اچھے استاد کیلئے دنیا کا کوئی انعام اس سے بڑا نہیں۔
استادکو یہ عزت و شہرت
بس یونہی حاصل نہیں
ہوجاتی،وہ خاموش
اپنےپیشہ میں کوئی
تہائی صدی تک مصروف
رہتا ہے۔
Good teacher Increases courage and self-confidenceاچھا استاد ! ہمت اور خود اعتمادی بڑھاتا ہے
ایک پرائمری سکول میں ایک استاد کو ہفتہ عشرہ کی چھٹیاں مل گئی
تو ان کی جگہ دوسرے استاد کو کالس دی گئی، اردو کا پیریڈ تھا نئے
استاد نے کافی محنت کے بعد آخر میں اپنی تفصیلی تشریح بیان کرنے
کے بعد کالس مین موجو ایک لڑکے سے پوچھا کہ آج ہم نے کیا سیکھا
ہے؟لڑکا جواب دینے کی بجائے خاموش کھڑا رہا مگر پوری کالس کے
قہقوں سے مہک اٹھی۔ استاد تو استاد ہی ہوتا ہے۔کافی غوروغوض کے
بعد استاد سمجھ گیاکہ لڑکوں کی ہنسنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ وہ
لڑکا کالس کا ناالئق ترین طالب علم تھا، جس کی وجہ سے لڑکے کو
احساس محرومی اور دل میں تعلیم سے نفرت پیدا ہو رہی تھی۔تفریح
وقت استاد نے سب لڑکوں سے آنکھ بچا کر کالس کے ناالئق لڑکے کو
اپنے پاس بال کر ایک شعر لکھا اور کہا تم نے صرف یہ زبانی یاد کر
کے آنا ہے اور کسی کو بھی اس کا علم نہیں ہونا چاہیئے
دوسرے دن استاد نے اسی شعر کا ایک فقرہ لکھا اور کہا
جس کو یہ شعر آتا ہے صرف وہی ہاتھ کھڑا کرے،کالس
میں سناٹا چھا گیا،سب ہکا بکا ہوگئے کالس کے ناالئق
ترین لڑکے نے ہاتھ اوپر اٹھایا سب اس کی طرف دیکھ
رہے تھے استاد نے کہا بتاؤ اگال فقرہ کیا ہے۔لڑکے نے
پورا شعر سنا دیا، استاد نے سب بچوں کو کہا کہ اس کی
حوصلہ افزائی کے لئے تالیاں بجائی جائے،استاد نے
دوسرے دن بھی اسی طرح کیا ، دو چار دنوں کے بعد
لڑکے میں خود اعتمادی پیدا ہونا شروع ہو گئی پھر
دیکھتے ہی دیکھتے وہ اچھے نمبروں سے پاس ہو کر
اول پوزیشن حاسل کرنے میں کامیاب ہو گیااور آج وہ پی
ایچ ڈی ہے،صرف تعلیم یافتہ ہی نہیں بلکہ ایک اچھا
مقرر ،ایک اچھا بیٹا ، بھائی ، دوست ،خاوند ،اورایک
اچھا باپ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا مسلمان ،
شہری اور بہترین انسان ہیں۔
Turning into diamondsپتھروں کوتراش کروہ ہیروں میں تبدیل کرتا رہتا ہے۔
ٔطوفانی ہواوں سے کوئی نسبت نہیں، وہ ایک نسیم سحری ہے، جو بہت
خراماں خراماں چلتی رہتی ہے۔ نہ اس کا نام اخباروں میں آتا ہے اور نہ
اسے کوئی پھولوں کےہار پہناتا
ہے۔ وہ ایک گمنام اور نیک نام
شخصیت کا مینار ہے۔
اس کا کام بڑا صبر آزما ہوتا
ہے۔ برسوں کی عرق ریزی
کےبعد بے ہنگم پتھروں کو
تراش کروہ ہیروں میں تبدیل
کرتا رہتا ہے۔
Teacher can revolutionize lifeاستاد زندگی میں انقلاب برپا کرسکتا ہے
ایک اچھا استاد طلباء کی زندگی میں انقالب برپا کرسکتا ہے اور
اپنے شاگردوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے
اور مسابقت میں سب سے آگے رہنے کے قابل بنا سکتا ہے.
طلباء میں احساس کمتری کو دور کرنا ، ان میں خود اعتمادی
پیدا کرنا اور ان کی صالحیتوں کو پروان چڑھانا ایک اچھے استاد
کی پہچان ہے ۔
A Good Teacherایک اچھا استاد
اپنے پیشہ سے لطف اندوزہوتا ہے۔
طالب علموں کی ضروریات کو پورا کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔
طالب علموں کو ان کی صالحیتیں اور خوبیاں
پہچاننے اور انہیں پروان چڑھانے میں مددکرتا ہے۔
کسی بھی طالب علم کی تعلیمی یا کسی بھی
کمزوری کا مزاق یا اسکا منفی تذکربال وجہ کسی کے بھی سامنے نہیں کرتا۔
ہمیشہ طلباء کی ہمت افزائی اور حوصلہ
افزائی کرتا رہتا ہے۔
Teaching Qualities
Enjoying his/her profession & lessons.
Knowing what students expect and making plans to meet their expectations.
Being receptive to student’s needs.
Helping students find their strengths.
Always encouraging & motivating them.
Not speaking negatively about her/his students to anyone else.
Teaching Methodمثالی طریقٓہ تدریس
طلباء کے لیے سیکھنے کے عمل کو آسان اور
پرمزہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
پراوردرست رائے دینے کی کوشش کرتا ہے۔
تعلیم و تدریس کے نئے نئے تجربات کو روبؑ ہ عمل التا
ہےاور موثر تعلیمی طریقوں پر سوچنےاورانکواپنا نے کی
کوشش کرتا ہے۔
کلاس روم میں سیکھنے اور سیکھنانے کے اجتماعی
ماحول کو فروغ دیتا ہے۔
طلباء کو تجرباتی عمل کے ذریعہ سیکھنانے کی کوشش
کرتا ہے۔
طلباء کے اندر مثبت سوچ اور مثالی رویے کو یقینی
بنانے کی ہر ممکنہ کوشش
کرتا ہے۔
اور طلباء اندر سے امتحان کے خوف کو ختم کرنے کی ہر
ممکنہ کوشش کرتا ہے۔
Making learning comfortable & fun.
Offering immediate and accurate feedback.
Having a good methodology.
Willing to experiment new strategies.
Thinking in new ways & adopting innovative techniques.
Create good learning culture in the classroom.
Implementing practical learning activities.
Generally doing anything possible to create the positive behavior among students.
The Most Important Responsibilityسب سے اہم ذمہ داری
ایک اچھا استاد،طلباءکےاندر صرف'امتحان
کی فکر اور اسکی تیاری کے لئے مطالعہ
کرنے' کے بجائے 'علمی قابیلیت کو پروان
چڑھانے کے لئے مطالعہ' کرنے کی عادت
کو یقینی بناتا ہے۔
(عمرفیصل)
A good teacher, “Always try to
overcome exam phobia amongstudents & encourage them to'study for knowledge' instead ofmerely 'study for exams„”.